اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی علما کونسل کے رکن «عبدالله المطلق» نے ایک تعجب اّور بیان میں کہا ہے کہ جو مسلمانوں کو کافر قرار دیتا ہے وہ خود سیدھا جہنم میں جائے گا، حیرت کا مقام یہ ہے کہ وہابی فرقہ جسکی بنیاد ہی تکفیر پر رکھی گئی ہے اور جسکا کام ہی مسلمانوں کو کافر قرار دینا اور تکفیر کے نام پر قتل وغارت کرنا اور دہشت گردی پھیلانا ہے اس طرح کا بیان کیسے دے سکتا ہے!
وہابی شیخ نے « اسلام کی اعلی اقدار» پروگرام سے گفتگو میں شدت پسندی کے خاتمے پر بھی زور دیا ہے!
شیخ المطلق نے وحدت کی اہمیت پر گفتگو میں کہا کہ اتحاد امت میں خطباء اور علما کا کردار اہم ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے سے علما کو وحدت پر کام کرنے کی ضرورت ہے
تعجب کا مقام ہے کہ سعودی علما کونسل کا شیخ اسطرح کا بیان کیسے سے دے سکتا ہے جبکہ اس نظام اور طرز فکر کی خاصیت ہی جنگ وجدل اور فتنہ و فساد پھیلانا ہے
علما کونسل کا شیخ تاکید کرتا ہے کہ اسلام دشمن امت کی کمین میں ہیں اور اسلامی ممالک میں جنگ و جدل سے خوش ہورہے ہیں۔ اور اسی وجہ سے آج سعودی عرب میں فوجی مشقیں ہورہی ہیں۔ اگرچہ اس نے اس نکتے کی طرف اشارہ نہیں کیا کہ سعودی حکام کسطرح سے یمن میں آگ و خون کی ہولی کھیل رہے ہیں اور یہ کہ اس ملک سے آج تک سوا ئے اختلافات اور تکفیر و شدت پسندی کے دنیا کو کچھ نہ ملا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔
/169